3 مارچ 2015 - 10:51
شہرتعزمیں القاعدہ کےخلاف انصاراللہ کی کاروائی

یمن کی تحریک انصاراللہ نے شہر تعزمیں القاعدہ کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سب سے مضبوط سیاسی جماعت " تحریک انصاراللہ" نے منگل کی صبح کو صوبہ تعز کے مشرقی داخلی راستے پر اپنے افراد اور فوجی سازو سامان تعینات کرکے، تعز شہر کے مغربی علاقے میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

 الخبر نیوز کے مطابق ایک مقامی ذریعے نے کہا کہ انصاراللہ کےافراد نے شہر تعز کے نزدیک اپنے ٹھکانوں کو منتقل کرکے تعز صوبے پر بھرپور حملے کے لئے خود کو آمادہ کرلیا ہے۔

 تحریک انصاراللہ کے ٹھکانوں کی منتقلی کی خبر کی تصدیق، مقامی باشندوں اورعینی شاہدین نے بھی کی ہے۔ انصار اللہ کے افراد نے بڑی تعداد میں پیرکی رات سے صوبہ تعزکی شرعب گذرگاہ میں اپنے ٹھکانوں میں مورچہ بند ہوگئے ہيں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاراللہ کے افراد نے منگل کی صبح کو صوبہ تعز کے مغرب میں القاعدہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

تحریک انصاراللہ کی عوامی کمیٹیاں، گذشتہ چند مہینوں سے دارالحکومت صنعا کا کنٹرول سنبھال لئے ہوئے ہیں اور اب دیگر علاقوں میں بھی ان کا اثر و رسوخ بڑھتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں فروری دوہزار گیارہ میں عوامی انقلاب کا آغاز ہوا تھا جس کے نتیجے میں ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے محروم ہونا پڑا۔

.......

/169